Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کے جوانوں کے قاتل گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین جوانوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جنوب  مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے جوانوں نے اسپیشل آپریشن اور انٹیلیجنس کارروائیاں کر کے انتیس ستمبر کے واقعے میں ملوث اصلی عناصر کو گرفتار کر لیا ۔ 

انتیس ستمبر کو نامعلوم دہشتگردوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع نیکشہر میں رضاکار فورس کی دوگاڑیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے تین جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

اس حملے میں دو دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس