Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کانفرنس گرین میٹرک ایران میں شروع ہو گئی

یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کانفرنس گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایران کی زنجان یونیورسٹی میں شروع ہو گئی ہے۔

دو روز تک آن لائن جاری رہنے والی یہ کانفرنس انڈونیشیا یونیورسٹی اور گرین میٹرک چینل کے تعاون سے ایران کی زنجان یونیورسٹی کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

زنجان یونیورسٹی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر علی سپہری نے بتایا ہے کہ اس کانفرنس نے دو ہزار بیس میں پائیدار ترقی کے حصول میں یونیورسٹیوں کے کردار جیسے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے چالیس ملکوں کی، سو سے زائد یونیورسٹیوں کے تین سو کے قریب چانسلروں اور نمائندوں نے گرین میٹرک کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران سو کے قریب مقالے پڑھے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت گرین میٹرک چینل میں دنیا کے پچاسی ملکوں کی آٹھ سو اسی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

 

ٹیگس