Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  •  امام رؤوف، شمس الشموس حضرت امام رضا (ع) کی شہادت پرعالم اسلام سوگوار و عزادار

حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سمیت دارالحکومت تہران، مقدس شہر قم اور ایران کے دیگر شہروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

فرزند رسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور صفر کے مہینے کی آخری تاریخ میں آپ کی شہادت ہوئی۔ امام رضا علیہ السلام کے علم کا اتنا شہرہ تھا کہ رضا کے ساتھ ساتھ آپ کو عالم آل محمد کے نام سے بھی شہرت حاصل تھی- آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسن ہے۔

مشہدالمقدس سمیت ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پر آپ کی شہادت کے مراسم برپا نہیں ہو رہے تاہم اس کے باوجود طبی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران کے کونے کونے میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے۔

*سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پراپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے*

ٹیگس