Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران میں ایئر ڈیفنس کی مشقیں شروع

ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کی مدافعین آسمان ولایت- 99 نامی مشقوں کا " یا رسول اللہ (ص) کے کوڈ ورڈ کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے۔

مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کے ترجمان جنرل امیر عباس فرج پور نے کہا کہ آج صبح شروع ہونے والی ان مشقوں میں ریڈار اور دفاعی میزائلوں کے تجربات کئے جائیں گے۔ انھوں نے مسلح افواج کی دفاعی فضائی مشقوں میں ہدایت اور کنٹرول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ڈیفنس میں مشترکہ اور منظم  کارروائی ہرقسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اہم ہے۔

جنرل امیرعباس فرج پور نے کہا کہ مدافعین آسمان ولایت- 99 نامی مشقوں میں ڈرون اور جاسوس طیارے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ مدافعین آسمان ولایت- 99 نامی مشقوں میں ملکی سطح پر تیار کئے گئے جدید ترین وسائل کا تجربہ بھی کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج ملک کی بحری ، بری اور ہوائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہیں اور ہم دشمن کی کسی بھی  جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیگس