Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا سے لگنے والی ملک کی سرحدوں کا دورہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کو وارننگ دینے کے بعد ان ممالک سے لگی سرحدوں پر اپنی فوجیں تعینات کر دی ہیں۔

قرہ باغ- ناگورنو تنازع کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے سے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اس دوران متعدد گولے اور ڈرون طیارے ایران کی سرحد میں بھی گرے ہیں۔

تہران نے پہلے تو دونوں ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا تھا کہ جان بوجھ کر یا غلطی سے ایران کے کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کریں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا سے لگنے والی سرحد پر فوجی اور ٹینک تعینات کر دیئے ہیں۔

ٹیگس