Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کے اسپیکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص کو کورونا ہو گیا تھا جس پر انہوں نے بھی کورونا ٹیسٹ دیا جو مثبت آ گیا اور میں نے اس کے بعد اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ تاہم میں اپنا کام قرنطینہ میں رہتے ہوئے بھی جاری رکھوں گا۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی کو بھی کورونا ہو گیا تھا تاہم انہوں نے کورونا کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمۂ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 82 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 33 ہزار 299 نفر افراد کی موت ہوئی جبکہ 4 لاکھ 63 ہزار 600 سے زائد افراد  صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس