Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • معذور ایرانی خاتون نے جاپانی ایوارڈ حاصل کرلیا

ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک معذور فنکار خاتون نے جاپان میں ہونے والے معذوروں کے بین الاقوامی فیسٹول میں دوسرا انعام حاصل کیا ہے۔

ایران پریس کے مطابق جاپان میں ہونے والے معذوروں کے بین الاقوامی فیسٹول میں معذور ایرانی خاتون کے تیار کردہ فن پارے، ’’صلحِ درون‘‘ یا "انر پیس" کو دوسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

اسکے علاوہ اس فیسٹول میں تین دیگر معذور ایرانی فنکاروں نے اسپیشل جیوری ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر جاپان  میں ایران کے کلچرل قونصلیٹ نے ایک معذرو جاپانی فنکار کے فن پارے" آرزوؤں کے رشتے"  کو منتخب اور ایرانی دستکاریوں اور جاپانی زبان میں چھپی ایرانی کتابوں کا ایک سیٹ بطور تحفہ پیش کیا۔  

امن کے موضوع پر ہونے والے اس فیسٹول میں دنیا کے تینتیس ملکوں کے چار سو معذور ہنرمندوں نے اپنے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے تھے۔ ٹوکیو میں ہونے والا یہ فیسٹول کورونا کے مکمل پروٹوکول کے ساتھ منعقد ہوا۔۔   

 

ٹیگس