Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • آئیزیک نیوٹن اور میکس بورن 2020 ایوارڈ ایرانی محقق کے نام

ایرانی ریسرچ اسکالر اور پینسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر نادر انقطاع نے آئیزیک نیوٹن ایوارڈ جیت لیا۔

برطانیہ کے فزکس انسٹی ٹیوٹ نے آئیزیک نیوٹن میڈل دوہزار بیس، ایرانی محقق اور پنسلوانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر نادر انقطاع کو دیا ہے۔

پروفیسر نادر انقطاع کو نینو اسکیل میں آپٹیکل میٹیریل اور پیچیدہ الیکٹرو میگنیٹک مواد نیز صفر کے قریب انڈیکس کے ساتھ میٹامیٹیریلس کی نشوونما اور انلاگ کیلکولیشن اور آپٹیکل نانو سرکیٹ کے بارے میں جدید ایجادات و تحقیقات کرنے کے لئے یہ انعام دیا گیا ہے۔

پروفیسر نادر انقطاع کو آئیزیک نیوٹن میڈل کے ساتھ ہی اس سال میکس بورن دوہزار بیس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

ٹیگس