Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • تہران لاہور تہران پروازوں کا آغاز

تہران اور لاہور کے درمیان کورونا کے باعث معطل پروازیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر محمد رضا ناظری نے لاہور کے ایوان تجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور لاہور کے درمیان ماہان ایئر کی پروازیں آئندہ ہفتے سے شروع کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایران و پاکستان کے مابین تجارتی و اقتصادی ترقی بالخصوص دونوں ملکوں کے سرحدی صوبوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔ محمد رضا ناظری نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی تاجر برادری کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

لاہور کے ایوان تجارت نے بھی تہران اور لاہور کے درمیان ماہان ایئر کی پروازوں کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی اداروں کے درمیان تعلقات کے احیاء کا ایک نیا موقع قرار دیا ۔

 

ٹیگس