Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • بولویہ کے منتخب صدر سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

لاطینی امریکہ کے دورے پر گئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بولیویا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بولیویا کے صدر لوئیس آرک اور نائب صدر ڈیوڈ چوکوھانسا سے ملاقات میں انتخابات میں لوئیس آرک کی کامیابی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے اور بولیویا کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں جواد ظریف اور لوئیس آرک نے سیاسی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کی راہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے منگل کی شب بولیویا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ جواد ظریف نے بولیویا کے دورے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بولیویا کے عوام آزادی و جمہوریت کے احیاء کی تقریب میں جس جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں وہ غیرمعمولی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، بولیویا سے پہلے کیوبا اور ونزوئیلا کا دورہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس