Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کے ساتھ عربوں کی غداری کا مشن

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت اور غداری کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے بحرین کے وزیر خارجہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ خیانت اور غداری کرنے والے عرب حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بحرین کے وزیر خارجہ آل خلیفہ کی موجودگی وائٹ ہاؤس میں جاری ناٹک  کا تسلسل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے اور تاریخ میں ان کی خیانت ہمیشہ یاد رکھی جائےگي۔

 انھوں نے کہا کہ صہیونی خنزیروں کا ساتھ دینے والے عربوں کا کوئي مستقبل نہیں ہے۔

 

 

ٹیگس