Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • شہید جنرل قاسم سلیمانی کے شہادت کی  پہلی برسری پر ریڈیو استقاقت کا اجراء

ریڈیو استقامت کے ذریعے اسلامی انقلاب کے فروغ اور جذبہ ایثارو شہادت کی حقیقی روح کی ترویج کی جائے گی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کر براڈ کاسٹنگ کے ادارے “IRIB”  نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع ریڈیو استقامت کی رونمائی کئے جانے کا عندیہ دیا ہے۔

آرآئی آئی بی کے مطابق کے مجوزہ ریڈیو استقامت کے ڈائریکٹر رضا کوچک زادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اہداف کی تشریح و ترویج اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ و رہبر انقلاب اسلامی کے افکار ونظریات سے متاثر، اہلبیت کے مکتب کی روشنی میں حقیقی ایثار و شہادت کے کلچر کا فروغ ریڈيو استقامت کے اجراء کا بنیادی مقصد ہے۔

رضا کوچک زادہ نے بتایا کہ 24 گھنٹے کی نشریات محیط ریڈیو استقامت 21 جنوری سے اپنی نشریات کا آغاز کرے گا جو 19 فروری تک جاری رہیں گی۔

 

ٹیگس