Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran

گزشتہ روز جدید ترین ٹکنالوجی اور اسلحوں سے لیس ایرانی ماہرینِ دفاع کا تیار کردہ جنگی بیڑا ’شہید رودکی‘ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری یونٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ یہ جنگی بیڑا سرزمین ایران کے دفاع کے لئے ملکی سرحدوں سے دور ہونے والے مختلف آپریشنز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ سپاہ کی بحری یونٹ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کا کہنا ہے ہر قسم کا ہتھیار یا میزائل جو قابل تصور ہے، وہ اس جنگی بیڑے پر موجود ہے۔

ٹیگس