Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ نے ایندھن اسمگلنگ کرنے والے ایک غیر ملکی بحری جہاز کو پکڑلیا

ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگلنگ کرنے والے ایک غیر ملکی جہاز کو پکڑلیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے خلیج فارس میں جس بحری جہاز کو روکا ہے اس میں تین ہزارلیٹر سے زیادہ ایندھن تھا اور اس پر پاناما کا جھنڈا نصب تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا یہ اقدام ، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اس کی سیکورٹی ذمہ داریوں کے تناظر میں انجام پایا ہے ۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کی اصلی ذمہ داری ، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ ، امن و سیکورٹی کا قیام اور بحری قذاقی کی روک تھام ہے ۔

ٹیگس