Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • 23 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں بارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو تپن مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے بارہ ہزار چار سو ساٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار سات سو چوالیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو ترپن افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پینتالیس ہزار دو سو پچپن ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں آٹھ لاکھ چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو اکیس کورونا مریضوں میں سے چھے لاکھ دس ہزار چار سو چھے افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا چھے کروڑ تک پہنچ گئی ہے جن میں سے تیرہ لاکھ پچانوے ہزار مریضوں کی اموات واقع ہو چکی ہے اور چار کروڑ سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس