Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ’ٹرمپ ازم‘ کا خاتمہ ایران کی کامیابی کی دلیل ہے: صدر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی آئندہ حکومت کو ٹرمپ کی پالیسیوں اور ان کے غیر انسانی و دہشت گردانہ اقدامات کی کھلی مذمت اور ان کا ازالہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

صدر ایران نے کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی جنگ میں ایرانی قوم کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں ایرانی قوم کی کامیابی اور دشمن کی شکست کی ایک علامت، ’ٹرمپ ازم‘ دور کا خاتمہ ہے۔

صدر مملکت نے ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام اور ایرانی قوم کے خلاف ان کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران و فلسطین کی حکومتوں اور قوموں کے خلاف وحشیانہ اور تاریخی جرائم کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے اسی طرح بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں ٹرمپ کی شکست اور امریکی و عالمی رائے عامہ میں ان کی بگڑی ہوئی ساکھ کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے اسباب سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی آئندہ حکومت کو امریکہ کی ساکھ خراب کرنے والے مذکورہ تمام اقدامات کے مقابلے میں ایسے اہم اقدامات عمل میں لانے ہوں گے کہ جن کی بدولت  ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہو سکے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اقدام کے مقابلے میں اقدام سے متعلق ایران کی اصولی پالیسی اور اس پر عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے آئندہ حکمرانوں میں اگر ماضی کے نادرست اقدامات کی تلافی کرنے کا عزم پایا گیا تو بہت سے مسائل با آسانی حل ہو جائیں گے۔

ٹیگس