Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran

ایران کے شہر تبریز کے عوام نے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے قدم بڑھایا اور ہمدلی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔

پندرہ شعبان کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مہم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ہو سکے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مختلف امدادی اداروں کے عہدیداروں کے فیصلے کے بعد پورے ایران میں ضرورت مند گھرانوں کی مدد کے لئے امام حسن مجتبی نامی ایک ہیڈکواٹر تشکیل دے دیا گیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کی اس مدبرانہ رہنمائی اور سفارش کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے مختلف امدادی اداروں کے عہدیداروں کا ایک اجلاس بلایا جس میں اس مومنانہ اور انسان دوستانہ مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا-

اس وقت پورے ایران اسلامی میں کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر جا بجا ہمدلی و ہمدردی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔  ’’خدمت مومنانہ‘‘ سے موسوم اس عمل میں ایرانی عوام کا تو بھرپور تعاون ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔

ٹیگس