Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • زاگرب انٹرنیشنل کار کارٹون فیسٹیول میں ایرانی آرٹسٹ چھا گئے

چودھویں زاگرب انٹرنیشنل کار کارٹون فیسٹیول میں تین ایرانی کارٹونسٹ کے بنائے ہوئے خاکوں کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔

روڈ ریج یا سڑکوں پر غصہ کے عنوان ہونے والے اس بین الاقوامی کار کارٹون فیسٹیول میں منتخب کیے جانے والے خاکے جمہوریہ کروشیا کے دارالحکومت زاگرب  میں ہونے والی نمائش کے دوران پیش کیے گئے۔

نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایران سمیت متعدد ملکوں کے سفیروں، زاگرب کے میئر اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
 زاگرب انٹرنیشنل کار کارٹون فیسٹیول میں گیارہ کارٹونسٹ کے خاکوں کو انعام کا حق دار قرار دیا گیا جن میں تین کا تعلق ایران سے ہے۔
جیوری ٹیم کی جانب سے حوصلہ افزائی کا خصوصی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام  ایران کے سالار عشرت خواہ نے حاصل کیا۔ ایرانی کارٹونسٹ ندا خداوردی اور کیوان وارسی کو بھی جیوری ٹیم کی جانب سے حوصلہ افزائی کا خصوصی سرٹیفیکٹ دیا گیا ہے۔
زاگرب انٹرنیشنل کار کارٹون فیسٹیول میں دنیا کے اٹھاون ملکوں کے ساڑھے تین سو سے زائد کارٹونسٹ نے اپنے خاکے نمائش کے لیے پیش کیے تھے۔

ٹیگس