Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • ممتاز سائنسداں کے قتل پر اقوام متحدہ فیصلہ کن ردعمل دکھائے، ایران

اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں متعین ایران کے نمائندے نے ایرانی سائنسداں کے قتل کے تعلق سے عالمی اداروں کی جانب سے ٹھوس ردعمل دکھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں متعین ایران کے سفیر اور چیف ڈیلیگیٹ اسما‏عیل بقائی ہامانا نے سرکردہ ایرانی سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کے  تعلق سے عالمی اداروں اور خاص طور سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے ٹھوس ردعمل دکھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر میشل بیشلے کے نام اپنے خط میں بقائی ہامانا نے امن و سلامتی کے عالمی نظام پر ریاستی دہشت گردی کے منفی اثرات اور خطرناک نتائج کے بارے میں سخت خبر دار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں ایران میں  کورونا ٹیسٹ کٹ اور کورونا ویکسین کی تیاری کے منصوبے میں شہید فخری زادے کے کلیدی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم سائنسداں کا قتل ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کو روکنے کی  خباثت آمیز کوشش ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے کھلے واقعے کی ٹھوس اور شدید الفاظ میں مذمت کریں۔

درایں اثنا اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اگینس کالا مرڈ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایرانی سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کو کھلی دہشت گردی اور  انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ٹیگس