Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • جمہوریت، انتخابات اور عوامی ووٹ، اسلامی جمہوری نظام کی اساس ہیں: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمہوریت ، انتخابات اور عوامی ووٹوں کو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے تحفظ کی بنیاد قرار دیا ہے۔

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو آئین اور شہری حقوق کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے نقطۂ نظر سے اسلامی جمہوریہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری حکومت کی بنیاد، عوام کے ووٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے آئین خاص طور سے عوام کے حقوق سے متعلق شق میں ایسے واضح اور جدید قوانین و اصول بیان کئے گئے ہیں جنہیں دنیا میں ماڈرن آئین کی حیثیت سے پیش کیا جا سکتا ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ شہری حقوق کے منشور کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی دفعہ ایک سو چونتس ہے جس میں عوام اور حکام کے حقوق کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں صدر مملکت کے ہاتھوں آئین اور شہری حقوق کے موضوع پر دس کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔

ٹیگس