Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران  میں 20 فیصد تک یورنیم کی افزودگی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کی منظوری سے 20 فیصد تک یورنیم کی افزودگی کے عمل کا آغاز کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی منظوری سے 20 فیصد تک یورنیم کی افزودگی کے عمل کا آغاز کیا اوراس کی اطلاع عالمی جوہری ادارے کو بھی  دی گئی ہے۔

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ہمارا یہ اقدام جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے عین مطابق ہے ۔ اور ہم نے یہ اقدام جوہری معاہدے کے دیگر فریقوں کی جانب سے کئی برسوں تک اپنے وعدوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر دیگر فریقین اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کریں تو ہم بھی گزشتہ کی صورتحال پر واپس آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز20 فیصد تک یورنیم کی افزودگی کے عمل کا آغاز کیا۔

ٹیگس