Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • 15 جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ گیارہ لاکھ سات ہزار سے زائد کورونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تراسی کورونا کے مریض موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار چار سو پچاسی نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے چھے سو اکتیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد تیرہ لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو پچانوے ہو گئی ہے۔
سیما سادات لاری نے افسوس کے ساتھ کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تراسی مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد چھپن ہزار چھے سو اکیس ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے گیارہ لاکھ سات ہزار گیارہ مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں اب تک نو کروڑ تیس لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور بیس لاکھ سے زائد لوگ اس بیماری سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دو کروڑ چالیس لاکھ کے قریب کورونا مریضوں اور تقریبا تین لاکھ اٹھانوے ہزار اموات کے ساتھ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

 

ٹیگس