Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتقامی کاروائی کا کس طرح آغاز کیا گیا، دیکھیئے اس ویڈیو میں۔

ایران کی سپاہ پاسداران نے حال ہی میں پہلی بار اُس لمحے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جب شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتقامی کاروائی کا آغاز کیا گیا اور سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس شعبے کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے عراق میں امریکی دہشتگردی کے سب سے بڑے مرکز عین الاسد چھاؤنی پر میزائلوں کی بارش کرنے کا فرمان جاری کیا۔

اس ویڈیو میں سپاہ کے ایرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’’ہم ایک ایک کر کے میزائل فائر کر رہے ہیں تاکہ وہاں موجود لوگوں کو بھاگنے کا موقع مل جائے، ہمارا مقصد جانی نقصان نہیں ہے، جبکہ ’خبیث ٹرمپ‘ کس قدر جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ امریکہ نے جس وقت حاجی (شہید قاسم سلیمانی) کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا تو اُس نے ایک سیکنڈ کے فاصلے سے دو میزائل مارے اور کار میں بیٹھے لوگوں کو کوئی موقع نہیں دیا‘‘۔

ٹیگس