Jan ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایک اور ایرانی ویکسین انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دوسری کورونا ویکسین بھی کلینکل ٹرائل یا انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

تہران میں وزارت صحت کے اعلی افسر احسان شمسی گوشکی نے کہا ہے کہ نئی کورونا ویکسین کو کلینیکل ٹرائل کے پہلے فیز کے تجربات شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ویکسین پچھلی ویکسین کے مقابلے میں مختلف ہے جس کی آزمائش اب پہلے فیز کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین مردہ وائرس سے تیار کی گئی ہے جبکہ نئی ویکسین چند پروٹین کی مرکب ہے۔ ایران کے محکمہ صحت کے اعلی افسر کا کہنا تھا کہ نئی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کا کام رازی انسٹی ٹیوٹ اور ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ پہلی  کورونا ویکسین "کوو ایران برکت" کی انسانی آزمائش انتیس دسمبر سے شروع کی گئی تھی جو اپنے پہلے فیز کے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس