Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • آج کا دن تاریخ کے آئینے میں

تہران کے مشرقی علاقوں میں بھی جو ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھیجی گئی تھیں فضائیہ کے جوانوں اور عوام نے انہیں بھی ناکارہ بنا دیا۔ ان ٹینکوں کو ایران کی فضائیہ کے جوانوں سے مقابلے کے لئے بھیجا گیا تھا کہ جنہوں نے شاہ کی حکومت سے بغاوت کا اعلان کردیا تھا-

دس فروری ۱۹۷۹ کے اخبارات

۲۱ بھمن ۱۳۵۷ مطابق دس فروری ۱۹۷۹ کو علی الصبح تہران میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور مسلح افراد نے تھانوں پر حملے کردیئے۔ سب سے پہلے تہران کے علاقے نارمک کے تھانے سمیت دیگر سات تھانوں پر عوام نے قبضہ کرلیا۔

قزوین سے بکتر بند بریگیڈ تہران میں داخل ہوچکی تھی جس نے تہران میں موجود سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنی تھی لیکن خیابان سپہ پر جسے آج کل خیابان امام خمینی رح کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے عوام نے اس پر بھی حملہ کردیا۔

تہران کے مشرقی علاقوں میں بھی جو ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھیجی گئی تھیں فضائیہ کے جوانوں اور عوام نے انہیں بھی ناکارہ بنا دیا۔ ان ٹینکوں کو ایران کی فضائیہ کے جوانوں سے مقابلے کے لئے بھیجا گیا تھا کہ جنہوں نے شاہ کی حکومت سے بغاوت کا اعلان کردیا تھا۔

اسی طرح تہران کے دیگر علاقوں میں بھی پہلوی حکومت کے خاتمے کے لئے عوام نے اپنی بھرپور جدوجہد کا آگاز کردیا تھا۔

 

 

ٹیگس