Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۳:۴۳ Asia/Tehran
  • رہبر معظم کا وجود باعث افتخار/ رہبر معظم نے امام خمینی (رہ)کے خلاء کو پر کیا

رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے عشرہ فجر کی مناسبت پر امام خمینی کے حرم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے وجود پر افتخار ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے علاوہ امام خمینی (رہ)کے خلاء کو پر کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

 رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے عشرہ فجر کی مناسبت کے موقع پر امام خمینی کے حرم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے وجود پر افتخار ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے علاوہ امام خمینی (رہ)کے خلاء کو پر کرنے والا کوئی نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب زندہ ہے اور انقلاب اپنے انہی اصولوں پر آگے کی سمت گامزن ہے۔ ایرانی قوم بھی انقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں پر استوار رہتے ہوئے ترقی اور پیشرفت کی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔

حضرت امام خمینی (رہ) کے پوتے نے کہا کہ آج ہم مستقل ہیں اور اپنی قسمت اور تقدیر کا فیصلہ آج ہمارے ہاتھ میں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ ملک سے مغربی اور مشرقی اجازہ داری کو ختم کردیا۔ آج ہماری قسمت کا فیصلہ مشرق اور مغرب کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج انقلاب اسلامی کی قیادت اور سرپرستی ایک ایسے شریف النفس ،مؤمن ، تجربہ کار اور ماہر انسان کے ہاتھ میں ہے جس کے وجود پر ہمیں افتخار ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو اپنا نمونہ عمل بنا کر عوام کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں ملک کی تمام ظرفیتوں سے بھر استفادہ کریں۔

ٹیگس