Jan ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • دانشوروں کی نظر میں اسلامی انقلاب کی اہمیت

شہید مرتضی مطہری اپنی ایک کتاب "پیرامون انقلاب اسلامی" لکھتے ہیں کہ صدر اسلام کے شروعاتی زمانے کا انقلاب جہاں مذہبی انقلاب تھے وہیں پر وہ سیاسی، اقتصادی، سماجی اور معنوی انقلاب بھی تھا ۔ اس میں آزادی، امتیازی سلوک سے فاصلہ، معاشرے میں برابری اور انصاف کے قیام جیسی باتیں تھیں ۔

مذکورہ باتیں جن کی جانب ہم نے اشارہ کیا وہ کوئی بھی مذہب اسلام سے جدا نہیں ہے ۔

اس انقلاب کی ایک خصوصیت یہ رہی ہے کہ وہ نہ صرف مذہبی اور معنوی انقلاب تھا بلکہ اس نے سیاست کو بھی اپنے ساتھ رکھا ۔ مثال کے طور پر اس انقلاب میں جہاں پر معنویت کی بات کہی گئی ہے وہیں پر آزادی کا بھی مطالبہ نظر آتا ہے ۔ 

بہت سے تجزیہ نگاروں اور ماہرین نے لکھا ہے کہ دنیا کے دیگر انقلابات کی بہ نسبت ایران کے اسلامی انقلاب کی ایک خصوصیت، اس کا مذہبی ہونا رہا ہے۔ اسی حوالے سے ایک تجزیہ نگار جلال درخشے کا کہنا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب، فرانس اور روس کے عظیم انقلاباب کے بالکل برخلاف تھی کیونکہ ان انقلابات میں مذہب اور سیاست کو الگ کیا تھا جبکہ ایران کے اسلامی انقلاب میں مذہب کو بنیاد بنایا گیا تھا۔  بعد میں اسی مذہب نے ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ایک اور تجزیہ نگار نیکی کیڈی کا خیال ہے کہ ایران کے عوام نے اپنے معاشرے سے اس مغربی ثقافت کے اثرات کو ختم کرنے کے مقصد سے ملک میں تبدیلیوں کے لئے اقدام کیا کیونکہ یہ ثقافت ان پر مسلط کی گئی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کے ملک میں اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر نیا نظام قائم ہو ۔

ٹیگس