Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اسباب

مائیکل ایم جے فشر امریکا کے سائنس داں ہیں ۔

ڈاکٹر مائیکل فشر جن دنوں امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کر رہے تھے، وہ اپنی ڈاکٹریٹ کی تھیسیز لکھنے کے لئے ایران آئے تھے اور یزد میں رہنے والے زرتشتوں کے بارے میں تحقیقات شروع کی ۔

ڈاکٹر مائیکل فشر ان دانشوروں میں ہے جن کے انقلابات کے بارے میں نظریات پر ایران کے اسلامی انقلاب کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ۔ مائیکل فشر ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے انقلابات کے آنے میں اقتصادی اور سیاسی عناصر پر تاکید کرتے تھے تاہم اسلامی انقلاب کے واقع ہونے اور اس کے بعد مذہبی ثقافت کے کردار کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے اور اسلامی انقلاب کے واقع ہونے کے اسباب کا جائزہ لیتے ہیں ۔

مائیکل فشر کی کتابوں اور مقالوں کی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو صدیوں میں اسلامی انقلابات کی تحقیق کی ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب کا تاریخی لحاظ سے جائزہ لیا ہے ۔ یہ خصوصیت ایران کے اسلامی انقلاب کے بارے میں دوسرے دانشوروں میں نظر نہیں آتی ۔ فشر کا خیال ہے کہ ایران کو سیاسی اور سماجی لحاظ سے سمجھنے کے لئے کم از کم تین نظریات کو مد نظر رکھنا ہوگا ۔ ایک میڈیا میں پیش نظریات کے لحاظ سے، دوسرے انقلاب کے نظریات اور بنیادی معاشرتی تبدیلی کے لحاظ سے نیز تیسرے شہری معاشرے و تعلیماتی نظام کے رابطے کے بارے میں موجود نظریات کی نظر سے۔

فشر کہتے ہیں کہ ایران کے انقلاب میں عالم اسلام کے دوسرے انقلابات کے برخلاف، علمائے دین انقلاب کے علمبردار بنے نہ کہ سیکولر افراد ۔

ٹیگس