Jan ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • امام خمینی کی شخصیت اور انقلاب اسلامی

مغربی محقق اور تجزیہ نگار فریڈ ہالیڈے نے اپنے ایک انٹرویو میں جو انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 20 سال بعد دیا تھا، امام خمینی کی شخصیت کی خصوصیات اور اسلامی انقلاب پر اس کے اثرات کے بارے میں اہم نکات کا ذکر کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ امام خمینی کی شخصیت میں جادوئی اثر تھا جس کی وجہ سے لوگ ان کی جانب مبذول ہوتے تھے۔ آج انقلاب کو 20 سال ہو رہے ہیں، عالم اسلام میں بڑی تعداد میں مسلمان امام خمینی کی ایک سچے شخص کی حیثیت سے قدردانی کرتے ہیں ۔ مجھے یاد ہے کہ جس وقت 83 سال کی عمر میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا کیا حال ہے۔ انہوں نے جو کہا وہ دوسرے رہنما نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا : میں ٹھیک ہوں اور لوگ میرے حوالے سے پریشان ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ پہلی بار ہے جب میں بستر پر لیٹا ۔

فریڈ ہالیڈے امام خمینی کی تشیع جنازہ کے حوالے سے بھی ایک اہم نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ امام خمینی کے انتقال اور ان کی تشیع جنازہ میں عوام کا سیلاب، ایسے اثرات کا مظہر تھا جو انقلاب خاص طور پر امام خمینی کا لوگوں پر تھا۔

فریڈ ہالی ڈے کی تحقیقات کا ایک اہم نکتہ اسلامی انقلاب کے بعد کا ایران تھا۔ در حقیقت ان کا شمار ایسے دانشوروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی داخلی تبدیلیوں پر خاص طور پر توجہ دی ہے ۔

ٹیگس