Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • یمنی شہری حج سے محروم
    یمنی شہری حج سے محروم

آل سعود حکومت نے یمنیوں کو حج کی سعادت سے محروم کردیا ہے -

متحدہ عرب امارات کی الساعہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت اوقاف نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ آل سعود حکومت یمنی حاجیوں کومناسک حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے-

 یمن کی وزارت اوقاف نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی حکام نے حج کی ادا‏ئیگی کے لئے یمنی حاجیوں کے قانونی امورانجام دیئے جانے کے سلسلے میں کی جانے والی درخواستوں اورخطوط کا منفی جواب دیا ہے اوراسی وجہ سے یمنی عوام اس سال حج کرنے کی سعادت سے محروم رہیں گے-

یمنی شہریوں کوحج سے محروم کرنا، یمن کے خلاف سعودی عرب کی دشمنانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے-

سعودی عرب، گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن پرھوائی اوربحری حملے کررہا ہے ان حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اوراس ملک کی تنصیبات اوربنیادی ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں-

ٹیگس