Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری
    یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

یمن کے مختلف علاقوں پرسعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں-

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز صوبہ تعز کے المخا شہر پر حملہ کیا جس میں غذائی اشیا اور ایندھن کے بارہ ٹرک اور ٹینکر تباہ ہو گئے- اس حملے میں کئی افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں- 

المخا شہرمیں سعودی لڑاکا طیاروں نے کئی رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا- دارالحکومت صنعا کے الحفا، النہدین اورعطان علاقوں کو بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہو گئے- جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب میں بھی کئی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے لیکن اس میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع ابھی نہیں ملی ہے-

 ادھر یمنی فوج اور عوامی فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں الممعود فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس کا کنٹرول ٹاور اور سعودی فوج کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں- کئی سعودی فوجی بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں- سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے شہر ظہران کے علب علاقے میں واقع الحضیر فوجی اڈا بھی پیر کی رات میزائل حملے کا نشانہ بنا- اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے-

صوبہ جیزان میں واقع الردیف فوجی اڈے پر سعودی فوج کی ایک بکتربند گاڑی تباہ ہو گئی اور اس پرسوار تمام افراد ہلاک ہو گئے-

ٹیگس