Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف عراق کے ساتھ ایران، شام اور روس کے تعاون میں اضافہ

عراقی حکومت کے ترجمان سعد حدیثی نے دہشت گردی کے خلاف عراق کے ساتھ ایران، شام اور روس کے تعاون کی سطح میں اضافے کی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے دفتر کے ترجمان سعد حدیثی نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کی غرض سے اطلاعات کے تبادلے اور جائزے کے لئے عراق، ایران، شام اور روس کے نمائندوں پر مشتمل ایک کوآرڈینیشن سینٹر کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ اس مرکز کا اصل کام دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور ان کی طاقت و توانائی کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر اطلاعاتی تعاون کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز کے پاس ایک وسیع تر اطلاعاتی مرکز ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی کامیابی کا زیادہ امکان پیدا ہوجائے ہوگا۔ ادھر ایک روسی فوجی ذریعے نے بھی ہفتے کے روز کہا تھا کہ روس ایران، شام اور عراق کے تعاون سے داعش گروہ سے مؤثر تر مقابلے کے لئے بغداد میں ایک کوآرڈینیشن سینٹر قائم کرے گا۔

ٹیگس