Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی لڑاکا طیاروں کی بمباری
    غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی لڑاکا طیاروں کی بمباری

غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی ہے۔

  اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں ایک حاملہ خاتون شہید اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں-


 پریس ٹی وی کے مطابق  شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں  ایک مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی-

صیہونی فوج  گذشتہ دس دن  میں  غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس  اور غزہ پٹی میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے- مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حملوں اور نمازیوں کے ساتھ ان کی جھڑپوں  کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے-

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کا حملہ اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی منصوبہ بندی کے ساتھ کی جارہی ہے۔  

ٹیگس