Oct ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر
    سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن اور شام کا مسئلہ، ریاض کے لئے فلسطین کے مسئلے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے-

عرب جریدے رای الیوم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں صیہونی حکومت کے ایک اخبار معاریو کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام اور یمن کا بحران، مسئلہ فلسطین سے زیادہ اہم ہے-


الجبیر نے اسی طرح اسرائیل کو امن کا پیغام ارسال کرکے، اس غاصب حکومت سے کہا ہے کہ وہ سعودی امن منصوبے کے عملی ہونے کے لئے موقع کو غنیمت جانے- الجبیر کا یہ پیغام، روزنامہ معاریو کے نامہ نگار " جدعون کوٹس" کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے-

بین الاقوامی ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کے لئے اسرائیل سے مدد حاصل کی ہے-

ٹیگس