Oct ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس کا بیان شام کے بارے مین آئندہ مذاکرات کی بنیاد ہوگا

ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے جمعے کو ویانا مذاکرات کے بعد ایرانی صحافیوں سے گفتگو مییں کہا کہ ویانا اجلاس میں شریک ملکوں کے مواقف میں کافی اختلافات تھے اور بعض ممالک اس نشست میں ایک بیان جاری کرکے یہ کہنا چاہتے تھے شام کےصدر بشار اسد کو کس وقت اور کس طرح اقتدار سے ہٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بعض ممالک علاقے میں شام کو محور بناکر اپنے سیاسی اھداف حاصل کرنے کی کوشش میں تھے جبکہ ایران کے لئے بھی اپنی اسٹریٹیجی کو آگے بڑھانا ضروری تھا۔نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں نے گذشتہ روز جمعے کے طولانی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات میں شریک ملکوں نے نو نکاتی بیان پر اتفاق کیا ہے اور ایران نے ان تمام نکات میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویانا اجلاس کے بیان میں شام کے اقتدار اعلی، آزادی، ارضی سالمیت اور ملک کے قومی اتحاد کو باقی رکھنے پر تاکید کی گئی ہےاور یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ کوئی بھی فریق شام کی تقسیم کا خواہاں نہیں ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے بحران میں اقوام متحدہ کے کردار کے بارے میں کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے کردار کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر سیاسی مسئلہ میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سیاسی عمل میں منجملہ جنگ بندی بھی اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں عمل میں آئے گی۔

ٹیگس