Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • شامی فوج کا آپریشن جاری متعدد علاقے آزاد اور درجنوں دہشت گرد ہلاک
    شامی فوج کا آپریشن جاری متعدد علاقے آزاد اور درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں کو آزاد اور درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوب مشرقی صوبے حمص کے نواحی علاقے الحدث کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔

اس حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے جنوبی شہر حلب کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے ایک بڑے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کر الیا ہے۔

شمالی صوبے لاذقیہ میں بھی شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گنجان آبادی والے چھے علاقے آزاد کرا لیے گئے ہیں۔ شامی فوج کی کاروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد پسپا ہونا پڑا ۔شامی فوج نے تاریخی شہر تدمر کے قریب واقع وادی السہلا پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

صوبہ درعا میں بھی شامی فوج کے ساتھ لڑائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مغربی صوبے حما اور مرکزی صوبے دمشق کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں جبہت النصرہ کے ایک سرغنہ سمیت اس گروہ کے پچاس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے

ٹیگس

کمنٹس