Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق، بغداد میں بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہوگئے
    عراق، بغداد میں بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہوگئے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں دسیوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد کے جنوبی علاقے الیوسفیہ میں واقع امام رضا(ع) امام بارگاہ سے نماز جمعہ کے بعد نمازی باہر نکل رہے تھے کہ اسی وقت دہشت گردوں نے امام بارگاہ کے قریب بم کا دھماکا کردیا۔ اس کے بعد ایک حملہ آور نے اسی جگہ پر سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد جاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہوگئے۔

ایک اور بم دھماکا بغداد کے مغربی علاقے العامریہ میں ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے، جس کو بعض مغربی ممالک اور آل سعود حکومت سمیت ان کے علاقائی اتحادیوں کی مالی اور فوجی مدد حاصل ہے، عراق اور شام میں تخریبی کارروائیاں انجام دے کر بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیگس