Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شھادت
    غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شھادت

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح مقبوضہ قدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ صیہونی فوجیوں نے صج سویرے مقبوضہ قدس کے شمال مغرب میں واقع علاقے قطنا پر حملہ کیا اور ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر شہید کردیا۔ اس حملے کے بعد علاقے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینسوں اورامدادی ٹیموں کو زخمی فلسطینیوں کی مدد کرنے سے بھی روکا۔

بدھ کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی کو گولی مارکر شہید کردیا تھا۔ بدھ کے روز ہی کچھ دن پہلے صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا۔

ٹیگس