Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • آل سعود کی عدالت نے دوہزار چودہ میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
    آل سعود کی عدالت نے دوہزار چودہ میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

مراۃ البحرین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علما نے شیخ باقر النمر کی سزا کو کالعدم قراردیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بعض علما نے سعودی بادشاہ کے نام خط لکھ کر بزرگ اور مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزا کوختم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان علما نے مذکورہ خط میں شیخ باقر النمر کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کی بابت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

سعودی عرب کے بعض شیعہ علما نے ملک سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ نمر اور قطیف کے شیعہ قیدیوں کی سزا ختم کردی جائے۔ شیعہ علما کے خط میں آیا ہے کہ اس سے گذشتہ چار برسوں سے جاری کشیدگی ختم ہوسکتی ہے۔

قابل ذکرہے سعودی عرب کے بزرگ مذہبی پیشوا اور عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو دوہزار بارہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور دوہزار چودہ میں آل سعود کی عدالت نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

ٹیگس