Dec ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی
    یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم خون ریزی کے خاتمے اور یمنی عوام کی جانوں کے تحفظ پر منتج ہونے والی ہر تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہم خون ریزی کے خاتمے اور یمنی عوام کی جانوں کے تحفظ پر منتج ہونے والی ہر حقیقت پسندانہ تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے والوں کے پاس یمن کے بےگناہ افراد کے زیادہ سے زیادہ قتل عام اور اس ملک کی تباہی و بربادی کے سوا کوئی اور تجویز نہیں ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے گزشتہ پیر کے دن باضابطہ طور پر یمن امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور اس ملک میں فوری طور پر جنگ بندی پر تاکید کی۔

اسماعیل ولد شیخ احمد کے مطابق یہ کانفرنس پندرہ دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا کے مضافات میں بلائی جائے گی اور اس میں یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی ، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی قریبی جماعت، جنرل پیپلز کانگریس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ٹیگس