Dec ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹ گئی، اٹھارہ افراد جان کی بازی ہار گئے
    بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹ گئی، اٹھارہ افراد جان کی بازی ہار گئے

بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے کے باعث اٹھارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے دن خبر دی ہے کہ بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹ گئی۔

کشتی پر بتیس تارکین وطن سوار تھے جن میں سے اٹھارہ ڈوب گئے ہیں۔ ترکی کے ساحلی محافظوں نے چودہ تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچانے کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ یہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک چھ لاکھ پچاس ہزار تارکین وطن نے ، کہ جن میں سے اکثر کا تعلق شام کے پناہ گزینوں سے ہے، سمندری راستے سے ترکی سے یونان کے جزائر میں پہنچنے کی کوشش کی۔ تارکین وطن کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ اسی عرصے کے دوران سیکڑوں پناہ گزین اس راستے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔

ٹیگس