Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • عراق: تکریت شہر کے مضافات میں عراقی فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
    عراق: تکریت شہر کے مضافات میں عراقی فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی شہر تکریت کے مضافات میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

البغدادیہ نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہےکہ عراقی فوج نے تکریت کے مشرقی مضافات میں حمرین پہاڑیوں میں تیل کی تنصیبات سے ملحقہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مارٹرگولوں سے حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے -

خبروں کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے دیگر علاقوں میں بھی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اورعراقی فوج کئی علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کراچکی ہے -

ادھر مغربی صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان دو بدو لڑائی ہورہی ہے -

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اختتام ہفتہ تک الرمادی شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا - داعش نے پچھلے مئی کے مہینے میں الرمادی پرقبضہ کیا تھا جس کے بعد عراقی فوج نے اس کو آزاد کرانے کے لئے اس شہر کا محاصرہ کررکھا تھا -

قبل ازیں مارچ کے مہینے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے تکریت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا - دوسری جانب دارالحکومت بغداد میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دوعام شہری جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں-

ٹیگس