Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • یہ بم دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقے سبع البور میں ایک بازار کے قریب ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
    یہ بم دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقے سبع البور میں ایک بازار کے قریب ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بم دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقے سبع البور میں ایک بازار کے قریب ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے شہر الرمادی میں بعض فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عراق کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے شہر الرمادی کے شمالی علاقے میں دھماکہ خیز مواد کی حامل تیس گاڑیوں کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے عراقی فضائیہ نے ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ادھر عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبے الانبار میں واقع پروانہ کے علاقے الشاعی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ اس علاقے میں بھی دسیوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس