Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا یہ سلسلہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
    یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا یہ سلسلہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

یمن کے نہتھے شہریوں کے خلاف سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

المیادین ٹیلیویژن نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی یمن میں واقع صوبے حجہ کے وشحہ علاقے پر کئی بار بمباری کی جس میں کم از کم چھے یمنی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر گولہ باری کی جس میں متعدد سعودی آلۂ کار ہلاک ہوگئے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے جیزان میں بھی سعودی عرب کی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا اور الطوال گذرگاہ کی جانب سعودی فوج کی پیش قدمی روک دی۔

واضح رہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا یہ سلسلہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن کے اسکول و مدارس اور ہسپتالوں نیز اقتصادی مراکز کو نشانہ بناکر بنیادی تنصیبات کو بھی تباہ کردیا ہے۔

ٹیگس