Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں معروف مذہبی رہنما آیت اللہ الزکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ

نائیجیریا میں مسلمان خواتین نے مظاہرہ کرکے ملک کے معروف مذہبی رہنما آیت اللہ الزکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں نائیجیریائی مسلمان خواتین نے زبردست مظاہرہ کرکے تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرہ کرنے والی خواتین نے اپنے ہاتھوں میں شیخ ابراہیم الزکزکی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ ان کی رہائی کے حق میں نعرے لگا رہی تھیں۔ شیعہ خواتین کی ترجمان محترمہ عائشہ حسن نے، جو مظاہرے میں شریک تھیں، کہا کہ نائیجیریا کی فوج نے ملک کی تحریک اسلامی پر وحشیانہ اور منصوبہ بند طریقے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں زاریا میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا یہ حملہ مسلسل ستائیس گھنٹے تک جاری رہا اور فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی نیز بموں اور دیگر دھماکا خیز مواد کا بھی استعمال کیا۔

محترمہ عائشہ حسن نے اس حملے کے دوران گرفتار ہونے والے مسلمانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان افراد کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ نائیجیریا کی اس سرگرم خاتون نے نائیجیریا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے جرائم کی ذمہ داری قبول کرے اور فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو دیت(معاوضہ) ادا کرے۔

ٹیگس