Jan ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے شعبے کی ڈائریکٹر سارا لی وِٹسن
    ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے شعبے کی ڈائریکٹر سارا لی وِٹسن

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے میدان میں سرگرم بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بین الاقوامی تنظیم نے لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی نہ دینے اور ان کو کچلنے پر مبنی آل سعود کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے شعبے کی ڈائریکٹر سارا لی وِٹسن نے کہا ہے کہ سعودی حکام حریت پسندی پر مبنی اپنے نظریات بیان کرنے کی بنا پر اپنے ملک کے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے اور ان کو جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب آل سعود کو گزشتہ دس دنوں سے سعودی عرب کے ممتاز اور مجاہد عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو سزائے موت دینے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سنہ دو ہزار پندرہ کے دوران سعودی عرب میں متعدد مصنفین اور سیاسی شخصیات کو اپنے نظریات بیان کرنے کی بنا پر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

ٹیگس