Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
    حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آل سعود حکومت کو خطے میں فتنہ و فساد کا ذمےدار قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بدھ کے دن بیروت میں کہا کہ آل سعود حکومت موجودہ زمانے میں بحران پیدا کرنے اور مجرمانہ اور تباہ کن اقدامات انجام دینے کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آل سعود حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف حاصل کرنے پر قادر نہیں ہے اور اس حکومت کو تکفیری دہشت گردوں کی حمایت اور ان کی ہمہ گیر مدد کرنے کی بنا پر عالمی سطح پر مذمت اور تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیگس