Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد عرب ممالک کے بازار حصص میں شدید مندی
    ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد عرب ممالک کے بازار حصص میں شدید مندی

ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی عرب ممالک کے بازار حصص میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

ارنا نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد ابوظبی کے بازار حصص میں چار اعشاریہ پانچ فیصد، دبئی اور قطر کی اسٹاک مارکیٹوں میں چھے فیصد اور کویت کی اسٹاک مارکیٹ میں دو اعشاریہ تین فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ بحرین کی اسٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کے حصص میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی آئی۔

سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے چھے اعشاریہ پانچ فیصد کمی واقع ہوئی۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں موجود ایک سو سڑسٹھ کمپنیوں میں سے ایک سو چونسٹھ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

ٹیگس