Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • روس کے فضائی حملے، شام کے شہر دیر الزور میں دہشت گردوں کے تمام اہم ٹھکانے تباہ

روس کے فضائی حملوں میں شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں دہشت گردوں کے تمام اہم ٹھکانے اور مورچے تباہ ہو گئے ہیں۔

روسی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل سرگئی رودس کوئے نے کہا ہے کہ بائیس سے چوبیس جنوری کے دوران دیر الزور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک سو انہتر بار فضائی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کے چار سو چوراسی اہم ٹھکانے اور مورچے تباہ ہو گئے ہیں۔

جنرل رودس کوئے نے کہا کہ روس کی فضائی حمایت کے نتیجے میں شامی فوج نے دیر الزور کے نوے کلومیٹر علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں رابعہ نامی اسٹریٹیجک علاقہ بھی شامل ہے۔ شامی فوج نے دیرا لزور کے اٹھائیس رہائشی علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

روس نے تیس ستمبر دو ہزار پندرہ سے شامی حکومت کی درخواست پر دہشت گرودں کے خلاف فضائی حملے شروع کیے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور بہت سے اہم علاقے ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

ٹیگس