Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

خبروں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوانوں جمعے کے روز اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب المعامود سے گزرہا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے صیہونیوں کے جارحیت کے خلاف جوابی اقدام کرتے ہوئے ، دو صہیونیوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز شمالی رام اللہ میں واقع حلزون کیمپ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان احمد ایوب عبید کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں اور اس مقدس مقام کی تقسیم کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں صیہونیت مخالف تحریک جاری ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس قرار دیا جارہا ہے۔

یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سےجاری اس تحریک کے دوران ایک سو اسی سے زیادہ فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔

صہیونیوں کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں بتیس صیہونی بھی مارے گئے ہیں۔

ٹیگس